ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ :کانگریس کو جھٹکا، دو مسلم لیڈروں نے چھوڑی پارٹی

تلنگانہ :کانگریس کو جھٹکا، دو مسلم لیڈروں نے چھوڑی پارٹی

Fri, 16 Nov 2018 23:26:14    S.O. News Service

حیدرآباد،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 75 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ان میں سے صرف 4 سیٹیں ایسی ہیں، جہاں پارٹی نے مسلم امیدواروں پر داؤ کھیلا ہے۔مسلمانوں کو کم ٹکٹ دئیے جانے سے ناراض کانگریس لیڈروں کے باغی تیور بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ریاست کے دو بڑے مسلم لیڈروں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے کانگریس پر مسلمانوں کونظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔کانگریس اقلیتی کمیٹی کے قومی کنوینر محمدخلیق الرحمان اور کانگریس کے سینئر لیڈر اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رہے عابد رسول خان نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔بتا دیں کہ مسلمانوں کو دی گئی چار سیٹوں میں سے تین حیدرآباد اولڈ سٹی سے ہیں اور چوتھی کماریڈی ہے۔اس پر سابق وزیر شبیر علی طویل مدت سے نمائندگی کر رہے ہیں۔تاہم مسلم لیڈر 14 سیٹوں پر ٹکٹ مانگ رہے تھے۔کانگریس سے استعفی دینے والے خلیق الرحمن کرکٹر سے لیڈر بنے سابق ایم پی محمد اظہر الدین کے رشتہ دار ہیں۔بتا دیں کہ کانگریس تلنگانہ میں ٹی ڈی پی، سی پی آئی اور ٹی جے ایس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن بنا کرانتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔اسمبلی کی کل 119 سیٹوں میں سے کانگریس 94 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔کانگریس نے ابھی تک 75 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔تلنگانہ کانگریس کے سینئر مسلم لیڈر عابد رسول خان نے کہا کہ انہیں پارٹی چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور تلنگانہ کانگریس انچارج آرسی کھنٹیا سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمیں ملنے کے لئے وقت نہیں دیا گیا۔
 


Share: